مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کو ایران کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ تہران میں سویڈن کے نامزد سفیر میتھیاس لینٹز کو جمعرات کے روز ایران کی وزارت خارجہ میں بعض یورپی حکام کے مداخلتی بیانات کے ردعمل میں طلب کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تہران میں سویڈن کے سفیر میتھیاس لینٹز کو اس لیے طلب کیا گیا کیونکہ ان کا متعلقہ ملک یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل نے سویڈن کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ ایران اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی مداخلت کی مذمت کرتا ہے اور یورپیوں کو انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔
ایرانی سفارت کار نے سویڈن کے سفیر سے کہا کہ الزامات لگانے، عوام کی توجہ ہٹانے اور دوہرا معیار استعمال کرنے کے بجائے یورپ کو دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کی قدروں کا احترام کرنے کی اپنی ذمہ داری سنجیدگی سے پوری کرنی چاہیے۔
ایرانی اہلکار نے مغربی ممالک سے مزید مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کرنا بند کریں۔
ایرانی سفارتکار نے کہا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت تمام بین الاقوامی اصولوں اور ضوابط کے خلاف ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران قطعی طور پر اسے قبول نہیں کر سکتا۔ایرانی اہلکار اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین کو ایران کا پیغام پہنچایا جائے کہ اسے ایران کے خلاف اپنا منفی رویہ ختم کرنا چاہیے۔
سویڈن کے سفیر نے کہا کہ وہ یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر برسلز کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ